Monday, November 22, 2021

میتھیو ہیڈن آج رات کونسا اہم اعلان کرنے والے ہیں؟

 آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کے فرائض انجام دینے والے سابق آسٹریلوی بیٹسمین میتھیو ہیڈن نے اپنے حالیہ ٹوئٹ سے شائقین کرکٹ کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر سابق آسٹریلوی بیٹسمین میتھیو ہیڈن نے پیغام جاری کیا ہے جسے پڑھ کر شائقین کرکٹ کے دماغ میں کئی سوال جنم لے رہے ہیں۔

I’m announcing something exciting tonight! Can you guess what it might be?

— Matthew Hayden AM (@HaydosTweets) November 21, 2021

سابق آسٹریلوی بیٹسمین میتھیو ہیڈن نے اپنے ٹوئٹ لکھا کہ ’میں آج رات کسی دلچسپ چیز کا اعلان کرنے والا ہوں۔‘

میتھیو ہیڈن نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ کیا ہو سکتا ہے؟‘

ہیڈن کی جانب سے سوال پوچھنے پر شائقینِ کرکٹ اپنی طرف سے اندازے لگا رہے ہیں، زیادہ تر صارفین کا یہی کہنا ہے کہ میتھیو ہیڈن پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔



Previous Post
Next Post

No comments:

Post a Comment