Saturday, November 20, 2021

محمد رضوان کے لیے سال 2021 انتہائی شاندار رہا، کئی اعزازات اپنے نام کرلئے

 ڈھاکہ (این این آئی)پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے لیے سال 2021 انتہائی شاندار رہا انہوں نے رواں سال اپنی بہترین کارکردگی سے متعدد


اعزازات اپنے نام کرلیے ہیں۔محمد رضوان نے سال 2021 میں اب تک 86.08 کی اوسط سے 1ہزار 33 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنائے ہیں جو کہ ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ہیں، وہ ایک کیلنڈر ایئر میں ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر بھی ہیں۔رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانیکا اعزاز انگلش بلے باز جو روٹ نے حاصل کیا ہے، انہوں نے66.33 کی اوسط سے 1455 رنز بنائے ہیں۔ون ڈے کرکٹ میں رواں سال سب سے زیادہ رنز آئرش بلے باز پال اسٹرلنگ نے بنائے ہیں، جنہوں نے 54.23 کی اوسط سے 705 رنز بنائے ہیں





Previous Post
Next Post

No comments:

Post a Comment